3 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ملت ایران کی ہوشیاری سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔

ابنا: ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں بینکوں کے مینجنگ ڈائرکٹروں کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ گرچہ دشمن اپنے تمام تر وسائل وذرائع بروئے کار لاکر پابندیوں کے سہارے ایران کو اقتصادی اور سماجی بحرانوں سے دوچار کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت اور عوام کے تعاون سے پابندیوں کا اثر ختم ہوگیا اور دشمن اپنے اھداف کو پہنچنے میں ناکام رہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک طاقتور اور بڑا ملک نیز بے پناہ توانائیوں کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ان توانائیوں سے دشمنون پر ماضی کی طرح کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں نے ایران کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔